جی بی اسمبلی نگر پر ضمنی انتخاب 25 فروری کو ہوگا - Eye News Network

جی بی اسمبلی نگر پر ضمنی انتخاب 25 فروری کو ہوگا

0

گلگت(ای این این ایس) گلگت بلتستان کے ضلع نگر میں خالی ہونے والی صوبائی اسمبلی کی نشست پر ضمنی انتخابات 25 فروری کو ہوں گے۔ اس حوالے سے الیکشن شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان کے دستخطوں سے جی بی اے 4 نگر 1 کے ضمنی الیکشن کا نوٹیفکیشن جمعہ یکم جنوری کو جاری کر دیا گیا۔ اس حلقے کے ضمنی الیکشن 25 فروری 2021 کو ہونگے۔ پبلک نوٹس 7 جنوری2021 کو جاری ہوگا۔ کاغذات نامزدگی 7 اور 8 جنوری 2021 کو جمع ہونگے۔کاغذات کی جانچ پڑتال 16 جنوری 2021 کو ہوگی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اعتراضات جمع کرانے کی آخری تاریخ 19 جنوری2021 ہے۔ اپیلوں پر فیصلہ 25 جنوری 2021کو ہوگا۔ حتمی فہرست 26 جنوری 2021 کو جاری ہوگی۔ کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 27 جنوری2021 ہوگی۔ 28 جنوری2021 کو امیدواروں کو نشانات الاٹ کئے جائے گے۔ ضمنی الیکشن کی پولنگ 25 فروری 2021 کو ہوگی۔ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر ڈپٹی کمشنر نگر بلال حسن ہونگے۔ ریٹرنگ آفیسر ولی اللہ فلاحی ہونگے۔ اسسٹنٹ ریٹرنگ آفیسر زاہد حسین ہونگے۔ نوٹفکیشن کے مطابق تمام امیدواران کو کورونا ایس اوپیز پر مکمل عمل درآمد کرتے ہوئے انتخابی مہم چلانے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ یاد رہے کہ یہ سیٹ پیپلز پارٹی جی بی کے صدر امجد حسین ایڈووکیٹ نے خالی کردیا دیا تھا جو گلگت حلقہ ایک سے بھی الیکشن جیت گئے تھے۔

About Author

Leave A Reply