گلیات میں آگ نے وائلڈ لائف اور جنگلات تباہ کر دیے، انتظامیہ خاموش - Eye News Network

گلیات میں آگ نے وائلڈ لائف اور جنگلات تباہ کر دیے، انتظامیہ خاموش

0

ایبٹ آباد(رپورٹ: نوید اکرم عباسی/ای این این ایس) سرکل بکوٹ گلیات کے کئی دیہات اور قیمتی جنگلات خطرات سے دو چار ہیں۔ضلعی انتظامیہ، محکمہ جنگلات، پولیس، واٹر شیڈ، وائلڈ لائف سمیت تمام حساس اداروں کی مبینہ غلفت سامنے آگئی۔ تفصیلات کے مطابق ضلع ایبٹ آباد کے تمام بالائی علاقوں سرکل بکوٹ گلیات میں آگ لگنے سے ہزاروں کی تعداد میں وائلڈ لائف، قیمتی جنگلات اور سونامی ٹری پراجیکٹ جل کر خاکستر ہو گئے ہیں۔ جمعہ یکم جنوری 2021 کے مناظر ایوبیہ نیشنل پارک بکوٹ فارسٹ میں گاوں موہڑہ بیروٹ خورد اور خانسپور ایوبیہ سائیڈ پر خوفناک آگ جو گزشتہ رات سے پھیل کر معروف سیاحتی مقام مکش پوری ٹاپ تک پہنچ چکی ھے، یہ آگ جس نے قبل ازیں نتھیا گلی سے ملحقہ ایک طرف میرن جانی ٹاپ کے دامن میں کھن کلاں، بکوٹ، علی آباد، مولیا سمیت تمام علاقہ کو جلا کر راکھ بنایا تو دوسری طرف گزشتہ شب سے جاری آگ کی لپیٹ ایک طرف یونین کونسل بکوٹ کے کھن کلاں خورد دوسری طرف مکش پوری ٹاپ کے دامن میں بیروٹ خورد کے موہڑہ نکر موجوال نکر قطبال لہور کس سے لےکر خانسپور ایوبیہ تک کو لپیٹ میں لے چکی ھے۔ مقامی چوکیدارروں نے کہا کہ اس علاقے کا انچارج انکو ادائیگی ہی نہیں کرتا، کئی چوکیدار فاقہ کشی کے باعث علاقہ چھوڑ چکے ہیں جبکہ انتظامیہ اور اداروں نے اپنے موقف میں کہا کہ آگ کہیں بھی نہیں لگی۔
عوام کا مطالبہ ھے اس تمام علاقہ گلیات سرکل بکوٹ لورہ میں لگنے والی آگ کی تحقیقات کروا کر سزاء دی جائے۔

 ضلع ایبٹ آباد کے بالائی علاقوں سرکل بکوٹ گلیات میں لگنے والی آگ پر ڈی ایس پی گلیات جمیل الرحمن قریشی نے اپنا موقف دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ رات جیسے ہی گلیات نتھیا گلی سے ملحقہ علاقوں بکوٹ باگن فارسٹ ایوبیہ نیشنل پارک کے اطراف لگی میں نے اسی وقت محکمہ جنگلات کو آگاہ کیا مگر مجھے کسی قسم کا کو رسپانس نہیں ملا اور آج لگی آگ پر ڈی ایس پی گلیات جمیل الرحمن قریشی نے کہا کہ میں نے مقامی آبادی اور سیاحوں کے تحفظ سکیورٹی کیلئے فوری پولیس اہلکاروں تبارک اور جواد کو سیاحتی مقام مکش پوری ٹاپ پر روانہ کیا جنھوں نے سیاحوں کو باحفاظت وہاں سے آگ اور دھواں سے بچا کر نیچے ڈونگا گلی لانے میں کامیاب رہے۔

جمیل الرحمن قریشی ڈی ایس پی گلیات نے کہا کہ ھمارے اہلکاروں نے دوسرے اداروں کو جن کا کام تھا بتایا اور میں نے بھی اطلاع کی مگر تاحال کسی نے تعاون نہیں کیا۔

About Author

Leave A Reply