میر علی میں چار افراد کو قتل کر دیا گیا - Eye News Network

میر علی میں چار افراد کو قتل کر دیا گیا

0

میرعلی(رپورٹ: مجیب وزیر/ای این این ایس) شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی میں کجھوری چیک پوسٹ کے نزدیک ہاف مون ہوٹل سے 200 میٹر آگے نامعلوم افراد نے 4 افراد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا ہے،زرائع کے مطابق چار افراد موٹرکار میں جارہے تھے، کہ
نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کھول دی، پولیس کے مطابق فائرنگ سے چاروں کار سوار موقع ہی پر دم توڑ گئے ہیں،
جاں بحق ہونیوالے افراد میں ایک مقامی اور 3 غیر مقامی ہیں، ڈی پی او شفیع اللہ گنڈاپور
شمالی وزیرستان کا کہنا ہے،کہ دیگر تین افراد کا تعلق ڈی آئی خان، ایبٹ آباد اور گوجرانوالہ سے ہے،واقعہ کی تفتیش کررہے ہیں،ان کا کہنا ہے،کہ ملزمان تک پہنچنے کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے،ڈی پی او کا کہنا ہے،کہ پولیس کی مختلف ٹیمیں کیس کی تحقیقات کی باریک بینی سے جائزہ لے رہی ہیں،تاہم جاں بحق افراد کی لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے میرعلی ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔

About Author

Leave A Reply