مشوری قبیلے میں سربراہی کے تنازع کا ڈراپ سین: لڑکیاں فروخت کرنے والے ہمارا مقابلہ نہیں کر سکتے، اس لیے بھاگ گئے: گدی نشین سائیں شفیع محمد - Eye News Network

مشوری قبیلے میں سربراہی کے تنازع کا ڈراپ سین: لڑکیاں فروخت کرنے والے ہمارا مقابلہ نہیں کر سکتے، اس لیے بھاگ گئے: گدی نشین سائیں شفیع محمد

0

مٹھیانی (ای این این ایس) مٹھیانی کے قریب مشوری قبیلے کے درمیان سربراہی (سرداری) کے تنازعہ کا ڈراپ سین ہو گیا۔ ایک فریق نے پروگرام ملتوی کرکے سگیوں ضلع خیرپور میرس میں لوگ جمع کرلئے، جب کہ دوسرے فریق نصراللہ خان نے اپنے گائوں میں درگاھ مشوری کے گدی نشین کو مدعو کرکے سینکڑوں لوگوں کا اجتماع کیا، جس میں دوسرے فریق کے سربراہ الطاف مشوری اور مظہر مشوری پر شدید تنقید کرتے ہوئے الزام لگائے گئے کہ وہ لڑکیاں فروخت کرتے ہیںاور جرائم پیشہ افراد ہیں۔ سائیں شفیع محمد نے صدارتی خطاب میں کہا کہ جب بھی سچ میدان میں آتا ہے تو باطل بھاگ جاتا ہے، جیسے ہمارے مخالفین بھاگ گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سردار اور سرداری نظام کو وہ ایک لعنت سمجھتے ہیں اس لیے کسی کو سردار تسلیم نہیں کرتے۔ ہم فقیر لوگ ہیں اور خدمت پر یقین رکھتے ہیں۔ شفیع محمد کا مزید کہنا تھا کہ کچھ شرپسند مشوری قبیلے کو تقسیم اور لڑانا چاہتے ہیں لیکن ہم ایسا ہونے نہیں دینگے۔ انہوں اپیل کی کہ مشوری متحد ہو کر ظالموں کو پہنچانے اور ان کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں۔

اس موقع پر نصراللہ مشوری نے کہا کہ آل پاکستان مشوری اتحاد کا پروگرام کرانے والے بھاگ گئے، بڑے شرم کی بات ہے کہ میزبان گھر چھوڑ کر بھاگ گئے اور مہمان ان کوتلاش کر رہے ہیں۔ اس نے خبردار کیا کہ جس نے سرداری کی پگ باندھی تو ہم وہاں پہنچ جائیں اور ان کو سربراہ نہیں قبول کرینگے۔
تقریب سے محمد محسن، منظور علی، امداد علی، لالا مقبول مشوری و دیگر نے بھی خطاب کیا، جبکہ مہمانوں کو اجرک اور ٹوپی کے تحفے بھی پیش کئے گئے۔

About Author

Leave A Reply