کشمور:ملزمان کی کمسن بچی سمیت ماں کے ساتھ کئی دنوں تک اجتماعی زیادتی، ایک ملزم گرفتار - Eye News Network

کشمور:ملزمان کی کمسن بچی سمیت ماں کے ساتھ کئی دنوں تک اجتماعی زیادتی، ایک ملزم گرفتار

0

کندھ کوٹ (ای این این ایس) کشمور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک عورت کی شکایت پر چھاپہ مارکر ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے، جس نے کراچی کی ایک عورت (ت) کو مبینہ طور پر نوکری کا جھانسہ دیکر اغوا کرکے کئی دنوں تک دو ساتھیوں سمیت عورت کو جنسی حوس کا نشانہ بنایا۔ پولیس کے مطابق وحشیوں نے عورت کی 5 سالہ بچی کو بھی حوس کا نشانہ بنایا۔
ملزمان نے عورت کو اس شرط پر چھوڑا کہ وہ ایک لڑکی ان کے پاس لے آئے اور بیٹی لے جائے۔ عورت پولیس کی پاس پہنچ گئی جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم رفیق ملک کو گرفتار کرنے کے بعد بچی کو بازیاب کرکے لاڑکانہ اسپتال منتقل کر دیا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
اس وحشتناک واقعے کے بعد علاقے میں خوف و غصے کی کیفیت پائی جاتی ہے۔
خیال رہے کہ عورت کا تعلق کراچی کی اعظم بستی سے بتایا جاتا ہے۔

About Author

Leave A Reply