ماسک لازمی قرار، 20 نومبر سے انڈور شادیوں پر بھی پابندی، حیدرآباد خطرناک قرار - Eye News Network

ماسک لازمی قرار، 20 نومبر سے انڈور شادیوں پر بھی پابندی، حیدرآباد خطرناک قرار

0

اسلام آباد/ کراچی (ای این این ایس) کورونا وائرس کے روک تھام کیلئے بنائے گئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے اِن ڈور شادی کی تقریبات پر 20 نومبر سے 31 جنوری 2021 تک پابندی عائد کردی۔
کراچی میں ماسک نہ پہننے والوں پر 500 روپے تک جرمانہ کرنے کا حکم بھی دیدیا گیا ہے۔
این سی او سی کا کہنا ہے کہ آؤٹ ڈور شادی تقریبات میں ہزار سے زائد افراد کی شرکت ممنوع ہوگی جبکہ شادی کی تقریبات میں ضابطہ کار ( ایس او پیز) پر سختی سے عمل درآمد بنانا لازمی ہوگا۔
این سی او سی کے مطابق اِن ڈور شادی کی تقریبات پر 20 نومبر سے 31 جنوری 2021 تک پابندی عائد کردی گئی ہے۔
کورونا کی روک تھام کے ادارے نے سرکاری و نجی دفاتر میں 50 فیصد عملے کو گھر سے کام کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری و نجی دفاتر میں 50 فیصد عملہ کام کرے گا اور باقی گھر سے کام کریں گے۔
اس کے علاوہ کورونا وائرس کے ہاٹ اسپاٹ علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا جائے گا۔
این سی او سی کے مطابق حکمت عملی کے تحت گلگت بلتستان ماڈل کو اپناتے ہوئے ماسک کا استعمال نہ کرنے پر 100 روپیہ جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
این سی اوسی کے مطابق شادی کی تقریبات کے علاوہ تمام فیصلوں پر عملدرآمد 7 نومبر سے شروع ہوگا اور 31 جنوری 2021 تک جاری رہے گا۔
این سی او سی نے بتایا کہ کراچی، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی اور ملتان زیادہ متاثرہ شہروں میں شامل ہیں جبکہ حیدر آباد، گلگت، مظفرآباد، میر پور، پشاور ، کوئٹہ، گوجرانوالا، گجرات، فیصل آباد، بہاولپور اور ایبٹ آباد میں بھی اسی حکمت عملی کا اطلاق کیا جائے گا۔
دوسری جانب سندھ حکومت نے کرونا کے بھیلسئو کے حوالے سے حیدرآباد کو خطرناک شہر قرار دیدیا ہے۔

About Author

Leave A Reply