لاہور (ای این این ایس) پنجاب کے ضلع خوشاب کے علاقے قائد آباد میں سیکیورٹی گارڈ نے نیشنل بنک کے مینیجر کو توہین رسالت کا الزام لگا کر قتل کردیا۔ گارڈ احمد نواز نے عمران حنیف کو فائرنگ کرکے موقع پر ہی قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق ملزم گارڈ کا کہنا تھا کہ مینیجر نے اسے کہا کہ فرض نماز پڑھنا ضروری ہے سنت نہ بھی پڑھیں تو خیر ہے، جس پر اس نے تیش میں آکر مینیجر کو قتل کردیا۔
پولیس نے مجرم کو گرفتار کرلیا ہے، تاہم وہاں پر ہجوم نے قاتل کے حق میں نعرے لگائے۔