نجی چینل سے جبری برطرف صحافیوں کی کے پی سی عہدیداران سے ملاقات - Eye News Network

نجی چینل سے جبری برطرف صحافیوں کی کے پی سی عہدیداران سے ملاقات

0

کراچی(ای این این ایس) نجی ٹی وی چینل بول نیوز سے جبری طور پر فارغ کیئے گئے صحافی اور ارکان پریس کلب عبید شاہ اور نادرہ مشتاق نے کراچی پریس کلب کے عہدیداران اورگورننگ باڈی کے ممبران سے ملاقات کی۔ اس موقع پر سیکرٹری کراچی پریس کلب ارمان صابر نے انہیں اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔بعد ازاں عبید شاہ اورنادرہ مشتاق کی جانب سے ایف آئی اے کے سائبر کرائم سرکل میں درخواست بھی جمع کروائی گئی۔

اس موقع پریس کلب اور کے یو جے دستور کے عہدیداران بھی انکی حمایت کے لئے سائبر کرائم سرکل پہنچے۔ سیکرٹری پریس کلب ارمان صابر نے کہا کہ پریس کلب بول نیوز کے ساتھ نوائے وقت اور دیگر اداروں سے بھی جبری طور پر فارغ کیئے گئے صحافیوں کے ساتھ ہے۔

About Author

Leave A Reply