کیپٹن(ر) صفدر کو گرفتار کر لیا گیا - Eye News Network

کیپٹن(ر) صفدر کو گرفتار کر لیا گیا

0

کراچی(ای این این ایس) پولیس نے نواز لیگی رہنما و مریم نواز شریف کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کو کراچی سے گرفتار کرلیا۔
پولیس نے محمد صفدر کو نجی ہوٹل سے گرفتار کیا اور انہیں مزار قائد پر نعرے لگانے پر مزار قائد ایکٹ کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا ہے۔
کیپٹن (ر) صفدر نے مزار قائد پر ’ووٹ کو عزت دو‘ اور مادر ملت زندہ بسد کے نعرے لگوائے تھے۔
پولیس کا کہنا ہےکہ کیپٹن صفدر کے خلاف مقدمہ بریگیڈ تھانے میں درج ہے اور انہیں گرفتار کرکے تھانہ عزیز بھٹی میں رکھا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہےکہ شہری وقاص جوکہ پی ٹی آئی کا کارکن بتایا جاتا ہے، کی مدعیت میں درج مقدمے میں 200 افراد شامل ہیں جب کہ مقدمے میں جان سے مارنے کی دھمکی، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور مزار قائد ایکٹ کی خلاف ورزی کی دفعات بھی شامل کی گئی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہےکہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو پیر کے روز کورٹ میں پیش کرنے کافیصلہ ابھی نہیں ہوا اور ان کی منتقلی کی جگہ سے متعلق ابھی کچھ نہیں بتاسکتے۔

About Author

Leave A Reply