پی ٹی ایم رہنما کا چچا ملک رئس خان قتل - Eye News Network

پی ٹی ایم رہنما کا چچا ملک رئس خان قتل

0

وانا(ای این این ایس) شمالی وزیرستان میرعلی میں نامعلوم افراد نے ملک رئس خان توری خیل وزیر کو فائرنگ کرکے قتل کردیا ہے۔ ممبر صوبائی اسمبلی میرقلم خان وزیر نے ای،این ،این ،ایس سے باتیں کرتے ہوئے کہا،کہ نارتھ وزیرستان میں پی ٹی ایم کے سرگرم کارکن عیدالرحمان وزیر کے چچا ملک رئس خان جوکہ میرعلی بازار سے واپس گھر جارہے تھے،کہ گاؤں خوشحالی کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ان کو شہید کردیا ہے۔ ان کا کہنا تھا،کہ یہ واقعہ 4 بجے کے قریب پیش آیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ملک رئیس خان توری خیل وزیر کے قتل پر پی ٹی ایم نہایت افسردہ اور غمگین ہے۔

About Author

Leave A Reply