Heirs of Baldia Factory Carnage talking to media. (ENNS)
کراچی(ای این این ایس) سندھ ہائیکورٹ میں سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس میں مرکزی مجرمان نے سزا کے خلاف اپیل دائر کردی۔
زبیر چریا اور عبدالرحمان بھولا نے فیکٹری مالکان کو ہلاکتوں کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ آگ لگی تو فیکٹری کے دروازے بندے تھے۔فیکٹری کے دروازے مالکان کے حکم پر لاک کیے گئے۔ مزدوروں کے اخراج کے لیے کوئی ہنگامی راستہ موجود نہیں تھا۔
اپیل میں مزید کہا گیا ہے کہ تین منزلہ عمارت کے داخلے اور اخراج کا ایک ہی راستہ تھا۔ فیکٹری کی کھڑکیوں کو آہنی سلاخوں سے پیک کردیا گیا تھا۔ہنگامی اخراج نہ ہونے کی وجہ سے ملازمین جاں بحق ہوئے۔
فیکٹری مالکان اور متعلقہ محکموں کی غفلت سے معصوم لوگ جانبحق ہوئے۔
چریا اور بھولی کا کہناہے کہ ابتدائی رپورٹ میں پولیس نے فیکٹری مالکان کو ہی نامزد کیا تھا۔
جے آئی ٹی رپورٹ کی روشنی میں اصل ملزمان (فیکٹری مالکان) کو بری الزمہ قرار دیا گیا۔
اے ٹی سی کا فیصلہ انصاف کے طے شدہ اصولوں کے خلاف ہے، ماتحت عدالت نے شواہد کا باریک بینی سے جائزہ لیا اور نہ ہی جوڈیشل مائنڈ اپلائی کیا۔
مجرمان کا مزید کہنا ہے کہ ہم پر بھتہ مانگنے کا الزام عائد کیا گیا مگر کوئی گواہ پیش نہیں کیا گیا۔ اس لیے انسداددہشت گردی عدالت کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔