کراچی(ای این این ایس) چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری سے سندھ کے محکمہ انسداد بدعنوانی و محکمہ صنعت کے وزیر جام اکرام اللہ دھاریجو نے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو جام اکرام اللہ دھاریجو نے محکمہ انسداد بدعنوانی و محکمہ صنعت سے متعلق بریفنگ دی، جبکہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو جام اکرام اللہ دھاریجو نے گھوٹکی کی سیاسی صورت حال کے حوالے سے بھی بریفنگ دی۔
بلاول بھٹو نے ہدایت کی کہ سندھ میں کرپشن کے خاتمے کے لئے مزید سخت اقدامات کئے جائیں۔