ایبٹ آباد (نوید اکرم عباسی/ ای این این ایس) ضلع ایبٹ آباد میں کورونا وائرس ایک بار پھر تیزی سے پھیلنے لگا شہر کے بعد سیاحتی مقامات گلیات میں کورونا کے نئے کیسز سامنے آنے پر ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کی ٹیمیں متحرک۔
سیاحوں، ہوٹل و ریسٹورنٹ عملے کے کورونا ٹسٹ جاری۔
ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد مغیث ثناء اللہ کی خصوصی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر-III گلیات میں موجود اور تمام تر سرگرمیوں کی نگرانی پرمامور۔
کورونا کی روک تھام کے لیے گلیات میں مختلف ہوٹلز میں سامنے آنے والے کورونا کیسز پر ایکشن لیتے ہوئے ڈیزی ڈاٹ ہوٹل چھانگلہ گلی میں متعلقہ 3 افراد کو قرینطینہ کیا گیا اور ہوٹل کو مکمل صفائی اور سپرے کرنے کے بعد سیل کیا گیا۔
ایمورہوٹل ڈونگا گلی 3 کیسز جو کہ سیاح تھے اور اپنے علاقوں کو واپس جا چکے ہیں ان کے استعمال کے کمروں کو سیل کیا گیا اور جراثیم کش اسپرے کیا گیا۔
ایلیٹ ہوٹل نتھیا گلی 3 کورانا کیسز کو quarantine کیا گیا اور باقی سٹاف کے سیمپل لیے گئےمتعلقہ سیکشن کو سیل کیا گیا۔
یاد رہئے کہ طویل عرصہ بعد جیسے ہی لاک ڈوان کھلا تو بہت بڑی تعداد میں سیاحوں نے ہزارہ کی خوبصورت سیاحتی وادی کا رخ کیا اور ریکارڈ تعداد میں سیاح ضلع ایبٹ آباد کے پہاڑی علاقوں نتھیا گلی ایوبیہ سرکل بکوٹ اور ان سے محلقہ علاقوں کوہ مری آذادکشمیر کی طرف آئے جس سے ایک دم کورونا وائرس پھیل گیا اور ٹیسٹ ہونے پر مریض سامنے آنے لگے۔
اور بڑی تعداد میں لوگ وائرس پھیلانے اور لے جانے کا سبب بھی بن رہئے ہیں ۔