رشتہ کے تنازع پر مبینہ طور پر چھوٹہ بچہ اغوا کے بعد قتل - Eye News Network

رشتہ کے تنازع پر مبینہ طور پر چھوٹہ بچہ اغوا کے بعد قتل

0

رحیم یار خان(ای این این ایس/م ڈ) رشتہ کے تنازع پر مبینہ طور  پر 5 سالہ بچے کو اغوا کے بعد قتل کر دیا گیا۔

رحیم یار خان کے علاقےخان بیلہ میں 5 سالہ بچے کو مبینہ طور پر اغوا کے بعد گلہ دبا کر قتل کر دیا گیا ہے اور بچے کی لاش گنے کے کھیتوں میں پھینک دی گئی۔

مقتول بچےکا والد سعودی عرب میں مزدوری کرتا ہے، پولیس نے قریبی رشتہ دار کو حراست میں لےکرتفتیش شروع کر دی۔

پولیس کے مطابق متاثرہ خاندان اور فریقین کے درمیان رشتے پر تنازع تھا اور متاثرہ خاندان میں لڑکی کی مہندی کی تقریب جاری تھی جب کہ ملزم اس شادی کا مخالف تھا۔

About Author

Leave A Reply