مورو میں جانبحق مزدور کی لاش رکھ کر واپڈا کے خلاف احتجاج: جرمانہ اور نوکری دینے کے اعلان پر مظاہرین منتشر - Eye News Network

مورو میں جانبحق مزدور کی لاش رکھ کر واپڈا کے خلاف احتجاج: جرمانہ اور نوکری دینے کے اعلان پر مظاہرین منتشر

0

مورو(ای این این ایس) مزدور گل حسن عرف ڈاڈو چوھان کے ورثا نے مورو تھانے کے سامنے لاش رکھ کر احتجاجی مظاہرہ کیا۔
بعد ازاں پولیس اور واپڈا عملے کے درمیان بات چیت کامیاب ھونے پر جانبحق ھونے والے کے رشتےداروں کو کفن دفن کے خرچ کے لیے 50000 روپے اور محکمہ واپڈا میں ایک سرکاری نوکری دینے کے اعلان پر تصفیہ ہو گیا۔
اس موقع پر ینگ سٹیزن الائنس کے چیئرمین ایڈووکیٹ ثاقب کلھوڑو نے دستاویزات لکھوانے کے بعد ورثاء کو اعتماد میں لیا اور اس کے بعد مظاہرین نے احتجاج ختم کر دیا۔

About Author

Leave A Reply