سکرنڈ: سولر پلیٹ گرنے سے عورت جانبحق - Eye News Network

سکرنڈ: سولر پلیٹ گرنے سے عورت جانبحق

0

سکرنڈ (رپورٹ: گل محمد لغاری)شہید بینظیر آباد کی تحصیل سکرنڈ کے نواحی گائوں میں تیز ہوا ئوں کے ساتھ بارش کے سبب سولر پلیٹ گرنے سے ایک عورت جانبحق  ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق سکرنڈ اور گردونواح میں تیز ہوائوں سے موسلا دھار بارش کے دوران نواحی گائوں پیر پریل شاہ کی رہائشی خاتون 35 سالہ  زہرا  زوجہ اکرم چانڈیو تیز ہوا کے باعث اڑ کر سولر پلیٹ گرنے سے زخمی ہو گئی۔

زخمی خاتون کو  ہمدرد فری ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال سکرنڈ پہنچایا گیا ،جہاں پر حالت تشویشناک ہونے پر ابتدائی طبی امداد کے بعد نوابشاہ منتقل کیا جا رہا تھا کہ راستے میں زخموں کی تاب نہ لاتے  ہوئے  دم توڑ گئیں۔

  خیال رہے کہ بجلی کی طویل اورغیراعلانیہ بندش اور چوری کے باعث دیہی علائقوں میں اکثر لوگوں نے چھتوں اور درختوں پر سولر سسٹم نصب کر رکھا ہے اور آگہی نہ ہونے کے باعث پلیٹ ٹوٹنے کے ساتھ ساتھ جانی نقصان بھی ہوتا رہتا ہے۔

About Author

Leave A Reply