قابل دست اندازی واقعات میں اندراج مقدمہ میں تاخیری حربے برداشت نہیں کرینگے، عرفان علی بلوچ - Eye News Network

قابل دست اندازی واقعات میں اندراج مقدمہ میں تاخیری حربے برداشت نہیں کرینگے، عرفان علی بلوچ

0

   نواب شاہ(ای این این) ڈی آئی جی پولیس شہید بینظیر آباد عرفان علی بلوچ نے ڈویژن ایس بی اے کا چارج سنبھالتے ہی تینوں اضلاع کے ایس ایس پیز، ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کو احکامات جاری کیے ہیں کہ وہ قابل دست اندازی واقعات کی فورأ FIR درج کریں۔ FIR داخل کرنے میں تاخیری ہربے استعمال کرنے والے پولیس افسران کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔
بعد ازاں محرم الحرام کی آمد کے حوالے سے ڈی آئی جی شھید بینظیر آباد رینج عرفان علی بلوچ کی زیر صدارت شیعہ ضلع امن کمیٹی کہ عہدیداران اور اراکین کے ساتھ میٹنگ کی۔
میٹنگ میں امن کمیٹی کہ تمام مکتب فکر سے تعلق رکھنے والے عہدیداران و ممبران بنام مولانا کفایت علی ممبر شعیہ علما۶ کونسل غلام عباس جنرل سیکریٹری شعیہ علما۶ کونسل حسنین شاھ کمیٹی ممبر مرتضوی امام بارگاھ شاکر امام بارگاھ معبد العلوم ایسر پورہ نے شرکت کی۔

عرفان علی بلوچ نے کہا کہ شھید بینظیر آباد رینج پولیس کی جانب سے ملکی حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے محرم الحرام میں جامع سیکیورٹی پلان ترتیب دیا گیا ہے۔
محرم الحرام کہ دوران تمام مجالس اور جلوسوں کو فول پروف سیکیورٹی مہیا کی جائے گی۔

About Author

Leave A Reply