مٹھیانی:صحافی کے بیٹے کو زخمی کرنے والے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج، گرفتاری نہ ہو سکی - Eye News Network

مٹھیانی:صحافی کے بیٹے کو زخمی کرنے والے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج، گرفتاری نہ ہو سکی

0

نوشھروفیرو(ای این این) مٹھیانی کے صحافیوں اور سماجی رہنماؤں کا احتجاج رنگ لے آیا، پولیس نے بالآخر قبضہ مافیا کے سرگنہ اور سندھ میں سرکاری پارٹی کے علاقائی عہدیدار وقار شیخ و دیگر پر صحافی کے بیٹے کو زخمی کرنے کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
پولیس نے صحافی رانا غلام سرور راجپوت کی مدعیت میں مقدمہ جرم نمبر 17/ 2022 کے تحت داخل کیا ہے جس میں ملزمان عاقب شیخ، ندیم چانڈیو، دودو چانڈیو و دیگر شامل ہیں۔
خیال رہے کہ ملزمان پہلے بھی زمینوں اور پلاٹس سمیت مختلف جرائم میں ملوث ہیں اور ان پر مقدمات بھی درج ہیں۔
دوسری جانب صحافی کے بیٹے کو زخمی کرنے اور زمین پر مبینہ قبضہ کا ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نوشھروفیرو محترم محبوب عالی جواہری، ڈی جی رینجرز سندھ اور ایس ایس پی نوشھروفیرو نے نوٹس لیتے ہوئے میرٹ پر کارروائی کا حکم دیا تھا۔ اس حوالے سے علائقہ کی معروف شخصیت مولانہ عبد الرحمٰن ڈنگراچ کے پاس تصفیہ کے لیے کوشش کی گئی لیکن ملزم علی وقار شیخ نے فیصلہ ماننے سے انکار کر دیا تھا، جس پر ڈی ایس پی نوشھروفیرو اعجاز علی میمن اور ایس ایچ او مٹھیانی نصراللہ جانوری نے مقدمہ درج کرادیا۔ تاہم پولیس اب تک کسی ملزم کو گرفتار نہیں کر سکی، جبکہ ملزمان سرعام گھوم رہے ہیں اور صحافی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ دریں اثناء پریس کلب مٹھیانی رجسٹرڈ کا ہنگامی اجلاس صدر صوبدار علی مشوری کی زیر صدارت ہوا جس میں مطالبہ کیا گیا کہ ملزمان گرفتار کیا جائے اور صحافی اور اس کے خاندان کو تحفظ فراہم کیا جائے۔

About Author

Leave A Reply