لائیو اسٹاک نوشھروفیرو کے افسران مویشی منڈیوں کا دورہ کریں تاکہ لمپی کو پھیلنے سے روکا جائے، ڈی سی محمد تاشفین عالم - Eye News Network

لائیو اسٹاک نوشھروفیرو کے افسران مویشی منڈیوں کا دورہ کریں تاکہ لمپی کو پھیلنے سے روکا جائے، ڈی سی محمد تاشفین عالم

0

 نوشہروفیرو(ای این این) ڈپٹی کمشنر نوشہرو فیروز، محمد تاشفین عالم کی زیر صدارت مویشیوں میں پھیلنے والی بیماری (لمپی) سے بچاؤ کے لئے انتظامات کے سلسلے میں ایک اجلاس منعقد ہوا۔
اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو اسٹاک ڈاکٹر اکرم راؤ نے بتایا کہ ضلع نوشہروفیروز میں ابھی تک کوئی کیس ظاہر نہیں ہوا ہے۔ محکمہ لائیو اسٹاک کے افسران بھینسوں کے باڑے وزٹ کررہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ متاثر جانور مکھی اور مچھر کے کاٹنے کے بعد دوسرے جانور پر مکھی اور مچھر کے کاٹنے سے یہ بیماری پھیلتی ہے، اس لئے یہ ضروری ہے کہ مویشیوں کے باڑوں میں مکھیوں اور مچھر کو مارنے لے لئے اسپرے کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بیماری انتہائی خطرنا ک ہے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ متاثرہ مویشی کے دودھ پینے یا گوشت کھانے سے کوئی نقصان نہیں ہوتا۔ ڈپٹی کمشنر نے حکم دیا کہ لائیو اسٹاک کے تعلقہ افسران مویشی منڈیوں کا دورہ کریں اور ضلعی سطح پر بیماری کی اطلاع حاصل کرنے کے لئے کنٹرول روم قائم کریں۔ انہوں نے کہا لائیو اسٹاک افسران عوام میں آگاہی فراہم کریں۔

About Author

Leave A Reply