سندھ پولیس زرداری فورس بن چکا، لوگوں کو قتل و طالبات کو حراساں کیا جا رہا ہے، حکومت خاموش ہے، اشفاق منگی - Eye News Network

سندھ پولیس زرداری فورس بن چکا، لوگوں کو قتل و طالبات کو حراساں کیا جا رہا ہے، حکومت خاموش ہے، اشفاق منگی

0

 کراچی(ای این این) پاک سر زمین پارٹی کے سنئیر وائس چیئرمین اشفاق احمد منگی نے نواب ولی محمد کے کچے کے علاقے میں زرعی اراضی کے تنازعے پر دو گروہوں کر درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 5 افراد جاں بحق ہونے اور نواب شاہ میں پیپلزمیڈیکل ہیلتھ اینڈ سائنس فار وومین یونیورسٹی کے ماتحت نرسنگ اسکول میں نرس پروین رند کو حراساں اور تشدد کے واقعات پر سخت ترین الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے کہا کہ سندھ پولیس زرداری فورس بن چکا ہے، زرداری مافیا کا ہاتھوں عوام کا قتل عام اسی طرح جاری ہے جس طرح ناظم جوکھیو، فہمیدہ سیال کا خاندان، مختیار چانڈیو، عزیز میمن نشانہ بنے، انہوں نے کہا کہ نوابشاھ میں دن دہاڑے بھنڈ برادری کے 5 افراد کا قتل انتہائی افسوسناک ہے، پیپلز پارٹی نے سندھ کو آصف زرداری کی زاتی جاگیر سمجھا لیا ہے۔ سندھ میں بڑھتی ہوئی لاقانونیت، لوٹ مار، رہزنی اور طالبات کی خودکشیوں کے نام پر قتل کے ساتھ ساتھ سرکاری زمینوں پر قبضوں اور غیر قانونی تعمیرات عروج پر ہیں، عام شہری خوفزدہ اور عدم تحفظ کا شکار ہے۔ایک سازش کے تحت سندھ کے تعلیمی اداروں کو تباہ اور بچیوں کے لیے مقتل گاہ بنایا جا رہا ہے۔ پروین رند نے انسان نما درندہ صفت اہلکاروں کو بے نقاب کرکے جرات و بہادری کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز میڈیکل یونیورسٹی نواب شاہ میں جنسی ہراسانی اور تشدد کے واقعات کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت امن و امان کے قیام میں مکمل ناکام ہوئی ہے، انہوں نے وزیر اعلی سندھ سے مطالبہ کیا کہ وہ قتل ہونے والے افراد کے ورثاء کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کی جائے، زرداری مافیا کے وہ طاقتور لوگ جو قتل میں شامل ہیں ان کو گرفتار کیا جائے، مافیا کے قبضے سے زمینوں کو خالی کروایا جائے۔ مرکزی شاہراہ پر دھرنے کی وجہ سے ٹریفک جام ہونے کے باعث عوام شدید ذہنی ازیت کا شکار ہیں لہٰذا عوام کو ذہنی کوفت سے نکلنے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔

About Author

Leave A Reply