وزیر اعظم پورٹل پر کی گئی شکایات سندھ میں التوا کا شکار ہیں، جلد اقدامات کیے جائیں، سیکریٹری ریاض حسین سومرو - Eye News Network

وزیر اعظم پورٹل پر کی گئی شکایات سندھ میں التوا کا شکار ہیں، جلد اقدامات کیے جائیں، سیکریٹری ریاض حسین سومرو

0

 نواب شاہ (ای این این) چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ کی ہدایت کے تحت ایس جی اے اینڈ سی ڈی کے امپلیمینٹیشن اینڈ کوآرڈینیشن ونگ کے سیکرٹری ریاض حسین سومرو کی سربراہی میں ڈپٹی کمشنر آفس شہید بینظیر آباد کے دربار ہال میں تمام سرکاری محکموں میں بروقت عوامی شکایات کے حل کے متعلق سٹیزن پورٹل کے فنکشنز کے متعلق جامع معلومات فراہم کرتے ہوئے تربیتی نشست کا انعقاد کیا گیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر-ون سونیا کلیم نے تربیتی پروگرام کے نکات پر ابتدائی آگہی دی۔
اس موقع پر سیکرٹری سروسز ریاض حسین سومرو نے فورم کو پرائم منسٹر پرفارمنس ڈیلیوری یونٹ (پی ایم ڈی یو)، سندھ پرفارمنس مینجمنٹ سسٹم (ایس پی ایم ایس) اور سندھ لیگل ایڈوائزری کال سینٹر (ایس ایل اے سی سی) کا عوامی مسائل کے حل کے سلسلے میں اہمیت کے متعلق آگاہ کیا۔انہوں نے تمام محکموں کے فوکل پرسنز کو آگاہ کیا کہ دفاتر کے ڈیش بورڈ پر بڑی تعداد میں شکایات ایسکیلیٹڈ اور سپر ایسکیلیٹڈ کے طور پر زیر التوا ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ شکایات کو حل کرنے میں سست روی پر چیف سیکرٹری سندھ نے برہمی کا اظہار کیا ہے۔ اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری سندھ پبلک سروس ڈیلوری سیل ڈاکٹر نثار احمد لغاری نے دن بہ دن بڑھتی ہوئی شکایات کا تفصیلی جائزہ پیش کیا۔ انہوں نے مختلف سرکاری محکموں کی شکایات کو جلد نمٹانے اور ریکروٹمنٹ رولز کمیٹی-I اور II میں ترامیم کے متعلق آگہی بھی دی۔جبکہ چیف سیکرٹری آفس کے ٹیکنیکل فوکل پرسن طاھر میمن نے افسران کو ڈیش بورڈ پر شکایات کے حل اور انٹری کے متعلق ٹیکنیکل معلومات فراہم کی ورکشاپ کے دوران سندھ لیگل ایڈوائزری کال سنٹر کے فوکل پرسن جے پرکاش نے بتایا کہ سال 2014 سے قائم کردہ اس سنٹر پر سندھ سمیت پورے ملک کے دیگر علاقوں سے بھی شہریوں کی جانب سے مفت قانونی مشورے حاصل کرنے کے لیے رابطے کئے جارہے ہیں جس میں سندھ ہائی کورٹ کے نامور وکلا کی جانب سے ان کو مفت قانونی مشورے دئے جارہے ہیں انہوں نے مزید بتایا کہ کوئی بھی شخص کال سنٹر کے ٹال فری نمبر 080070806 پر مفت کال کرکے قانونی مشورے حاصل کرسکتا ہےانہوں نے متعلقہ فوکل پرسنز کو ہدایت کی کہ محکمہ کے ہر سربراہ کو پاکستان سٹیزن پورٹل (PMDU) اور سندھ پرفارمنس مینجمنٹ سسٹم (SPMS) کے متعلقہ ڈیش بورڈز پر توجہ دینی چاہیے۔ انہوں نے PMDU/SPMS پورٹلز اور ضلع وار پرائس کنٹرول سمری پر پریزنٹیشن کے دوران فورم کو بریفنگ بھی دی اور شہید بینظیر آباد ڈویژن کے مختلف ڈیش بورڈز پر کافی تعداد میں زیر التواء شکایات کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ سندھ لیگل ایڈوائزری کال سینٹر (SLACC) کے نمائندوں نے SLACC کے کاموں کے بارے میں معلومات فراہم کی۔ انہوں نے افسران کو مشورہ دیا کہ وہ بازاروں میں اشیاء خوردونوش کے علاوہ دیگر اشیاء کی قیمتوں کو چیک کرنے کے لیے باقاعدگی سے روزانہ کی بنیاد پر دورے کریں اور مطلوبہ اقدامات اٹھائے جائیں، حکومتوں کی جانب سے مقرر کردہ نرخوں کی خلاف ورزی پر دکانداروں پر جرمانے عائد کریں۔ اس پر رپورٹس کو روزانہ کی بنیاد پر پورٹل پر رکھیں۔اس موقع پر کمشنر شہید بینظیر آباد ڈویژن سید محسن علی شاہ نے متعلقہ محکموں کے تمام افسران پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ لوگوں کے مسائل کے بروقت حل کے سلسلے میں تندہی اور ایمانداری سے اپنے فرائض انجام دیں۔ اجلاس میں ڈویژنل اور ضلعی اعلیٰ افسران کے علاوہ محکمہ صحت، تعلیم، پولس، لوکل گورنمنٹ، روینیو، اطلاعات اور دیگر سرکاری محکموں کے فوکل پرسنز نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

About Author

Leave A Reply