ججز اور وکلا قانون کو فوقیت دیں تاکہ عوام کو انصاف میسر ہو، ڈی جے محبوب عالی جواہری - Eye News Network

ججز اور وکلا قانون کو فوقیت دیں تاکہ عوام کو انصاف میسر ہو، ڈی جے محبوب عالی جواہری

0

 نوشھروفیرو (ای این این) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نوشھروفیرو محترم محبوب علی جواہری نے کہا ہے کہ عدلیہ اور وکلا کا پہلا کام لوگوں کو انصاف کی فراہمی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہے لیکن کچھ جوڈیشل آفسران اور وکلا کی وجہ سے لوگوں کو انصاف کے حصول میں لمبا عرصہ لگ جاتا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں جمعرات کو ضلع بار کی سالانہ انسپکشن کے دوران کیا۔ اس موقع پر رکن سندھ بار کونسل عبدالستار جی لہرانی، عبدالرحیم عباسی و دیگر نے بھی خطاب کیا۔

محبوب عالی جواہری کا کہنا تھا کہ ماورائے عدالت قتل کیس سالوں تک چلتے رہتے ہیں جو کہ افسوسناک ہے، حالانکہ ایسے مقدمات جلد نمٹائے جائیں تاکہ لوگوں انصاف ہوتا ہوا نظر آئے۔
انہوں نے کہا کہ ججز اور وکلا کو ٹرینڈز کی بجائے قانون پر چلنا چاہیے، اسی طرح لوگوں کو انصاف میسر ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ ابتدائی ہی میں مقدمات کو درست طریقے سے نہیں کیا جاتا اس لیے سالوں تک مقدمات چلتے رہتے ہیں۔
اس موقع پر جسٹس آف پیس لالا ایم حسن، عبدالقادر خانزادہ، شوکت بوھیو و دیگر نے تجاویز پیش کی جس ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے کہا کہ وکلا جس وقت بھی چاہیں اپنی تجاویز و مسائل میرے پاس لے آئیں، ان کو حل کیا جائیگا۔
دریں اثنا عبدالرحیم عباسی اور شوکت بوھیو نے ڈی جے کو ثقافتی تحائف پیش کیے۔

About Author

Leave A Reply