وانا: 24 سالہ دشمنی کا خاتمہ، دو قبائل میں صلح - Eye News Network

وانا: 24 سالہ دشمنی کا خاتمہ، دو قبائل میں صلح

0

وانا (ای این این ایس)
ضلع جنوبی وزیرستان وانا میں سمتل خان کاکا خیل اور ملک دوست محمد توجئے خیل کے مابین 24 سالہ پرانی دشمنی دوستی میں بدل گئ، وزیر قبائل کے دونوں بڑے قبیلوں شمالی وزیرستان سے اتمانزئی وزیر اور جنوبی وزیرستان کے احمد زئی کے قومی مشران کے علاوہ سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کی کوششوں سے پرانی دشمنی دوستی میں بدل گئی۔
دونوں فریقین نے فیصلہ کرلیا
مخالف فریق مقتول کے بھائی ملک دوست محمدنے جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کہا،کہ آج کے بعد قاتل سمتل خان کاکاخیل ہمارا بھائی اور دوست ہیں، اللہ کے لئے میں نے سمتل خان کو معاف کردیا ہے، اور ہماری طرف سے مرتے دم تک معافی ہے۔
جس پر مذکورہ دونوں قوموں کے مشران اور سیاسی قائدین نے مقتول خاندان کو خراج تحسین پیش کیا اور تمام جرگہ مشران نے ملک دوست محمد کو غیرت مند اور انسان دوست شخصیت قرار دیدی۔
آخر میں مولانا نیک محمد نے معافی کے بدلے مقامی روایت کے مطابق 10 دنبے بطور ننواتے اور 40 لاکھ روپے قاتل سمتل خان کی جانب سے معاوضہ دینے کا اعلان کیا۔
40 لاکھ روپے ملک دوست نے مذکورہ اقوام کے نام معاف کردیے۔
یاد رہے کہ مذکورہ دشمنی کا واقعہ 1997 میں قبائلی علاقے میں پہلی بار ہونیوالے الیکشن کمپین کے دوران پیش ایا تھا، بعد میں سمتل خان کاکا خیل پر دوبار قاتلانہ حملے بھی ہوگئے، جس میں وہ شدید زخمی ہوگئے تھے لیکن خوش قسمتی سے وہ بچ نکلے،
آج انکی دشمنی دوستی میں بدل گئی۔
عوامی حلقوں نے دونوں فریقین کو خراج تحسین پیش کیا اور کہاکہ آپنے قبائلی رسم و روایات کو برقرار رکھتے ہوئے آمن کا مثال پیش کیا۔

About Author

Leave A Reply