کراچی کے چار افراد گڈانی میں ڈوب کر جانبحق - Eye News Network

کراچی کے چار افراد گڈانی میں ڈوب کر جانبحق

0

حب(رپورٹ: اللہ بخش کمبوہ/ای این این) گڈانی کے سمندر میں کراچی سے آئے ہوئے چار افراد ڈوب گئے۔لاشیں نکال لی گئیں۔ڈوبنے والے چاروں افراد کا تعلق کراچی کے اورنگی ٹاؤن سے تھا۔تفصیلات کے مطابق گڈانی کے ساحل پر مچھلی کا شکار کرنے والے چار افراد بے رحم سمندری موجوں کا شکار ہو گئے۔

کراچی سے تعلق رکھنے والے 4 افراد مچھلی کا شکار کرنے کی غرض سے گڈانی کے پھوکاڑہ بیچ پہنچے تھے کہ سمندر میں طغیانی کے باعث بڑی سمندری لہر کا شکار ہو کر ڈوب گئے۔ ریسکیو ٹیموں اور پولیس نے ڈوبنے والے چاروں افراد کی نعشیں سمندر سے نکال کر ایدھی ایمبولینسوں کے ذریعے رولر ہیلتھ سینٹر گڈانی منتقل کر دیں ڈوب کر جانبحق ہونے والے افراد کی شناخت محمد علی، نظام الدین، احمد اورقادر کے نام سے ہوئی ہے جو کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن کے رہائشی بتائے جاتے ہیں۔

About Author

Leave A Reply