تین مغویوں کی بازیابی کی خوشی میں تقریب، عباسی، کلہوڑا تنظیم کے عہدیداران شریک - Eye News Network

تین مغویوں کی بازیابی کی خوشی میں تقریب، عباسی، کلہوڑا تنظیم کے عہدیداران شریک

0

 پنو عاقل(ای این این) تین مغویوں کی بازیابی کی خوشی میں عباسی کلہوڑا ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن پاکستان کی جانب سے گائوں چونگا میں تقریب منعقد کی گئی۔
تقریب میں تنظیم کے مرکزی چیئرمین عبدالوھاب عباسی، عبدالرحیم عباسی، ڈاکٹر عقیل عباسی، ڈاکٹر دوست محمد کلہوڑو و دیگر کی شرکت۔
خیال رہے کہ اختیار کلہوڑو، فرحان کلہوڑو اور علی رضا کو گزشتہ ماہ ڈاکوؤں نے اغوا کر لیا تھا، جو بعد میں بازیاب ہو گئے۔
مقررین کا کہنا تھا کہ منظم ہوکر باہمی اتحاد سے عوام کے مسائل حل کیے جا سکتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کمیونٹی کی سطح پر لوگوں منظم اور متحد کرکے ترقی کی جا سکتی ہے۔
اس موقع پر سردار عبدالواحد کلوڑ، عبدالحفیظ کلہوڑو، فنکار بشارت سموں، لالا حسن و دیگر کو اجرک کے تحائف پیش کیے گئے۔

عبدالوھاب عباسی نے نوجوانوں کی تنظیم کے عہدیداران سے حلف بھی لیا۔

About Author

Leave A Reply