مٹھیانی کے قریب بوڑھی عورت کے قتل کا ڈراپ سین، اپنوں پر ہی مقدمہ درج - Eye News Network

مٹھیانی کے قریب بوڑھی عورت کے قتل کا ڈراپ سین، اپنوں پر ہی مقدمہ درج

0

 نوشھروفیرو(ای این این) مٹھیانی کے قریب عورت کے قتل کا ڈراپ سین، پولیس نے مقتول عورت کے بھائی عبدالغفور بھرٹ کی فریاد پر مقدمہ نمبر 30/2021 درج کر لیا ہے۔ فریاد کے مطابق بوڑھی عورت کو اپنے ہی رشتیداروں علی گوھر، ممتاز بھرٹ و دیگر نے گولی مار کر قتل کیا اور الزام مخالفین پر لگایا جبکہ عورت کی نعش رکھ کر دو دن تک نوشھروفیرو میں احتجاج کیا تھا اور پیر کے روز تدفین کی گئی۔

ایس ایچ او مٹھیانی بخشل علی ملاح کے مطابق زمین کے تنازع پر سارا معاملہ ہوا۔ دوسری جانب پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق عورت کو قریب سے گولی لگی ہے۔
پولیس کے مطابق کوئی حملہ نہیں ہوا تھا بلکہ متاثرین نے خود گھروں کو آگ لگائی جبکہ فریقین کے درمیان 600 زمین پر تنازعہ چل رہا ہے۔

About Author

Leave A Reply