خاران کے بیوپاریوں نے گندم باہر منتقل شروع کردی، انتظامیہ خاموش - Eye News Network

خاران کے بیوپاریوں نے گندم باہر منتقل شروع کردی، انتظامیہ خاموش

0

خاران(رپورٹ: نصیب اللہ ریکی/ این این ایس) بلوچستان کے علاقے ضلع خاران میں لوکل پیداوار گندم کی کٹائی شروع ہوتے ہی بڑی تعداد میں بیوپاریوں نے باہر شہروں میں لے جانا شروع کردیا ہے۔ واضح رہے کہ پھچلے سال بھی اسی طرح خاران کے لوکل پیداوار گندم کو بڑی تعداد میں بیوپاریوں نے باہر منتقل کیا تھا جس کے باعث خاران میں گندم کی شدید قلت ہوجانے کے باعث فی بوری گندم قیمت 6500 سے 7000 روپے تک جا پہنچی تھی اب دوبارہ بیوپاریوں نے بڑے منظم انداز میں خاران سے لوکل پیدوار گندم باہر لے جانا شروع کردیا ہے۔ حکومتی سطح پر گندم باہر لے جانے پر سختی نہ ہونے کے باعث اس سال بھی بڑی تعداد میں خاران سے لوکل پیدوار گندم بیوپاری لوگ باہر شہروں منتقل کر رہے ہیں جس سے خاران کے لاکھوں ابادی کو ایک بار پھر سال بھر میں علاقائی پیداوار گندم 7000سے 8000 روپے میں لینا پڑے گا۔

خاران کے عوامی حلقوں نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ خاران کے لوکل گندم کو باہر شہروں اسمگلنگ کا نوٹس لے کر مقامی لوگوں کے مفاد عامہ کے پیشِ نظر لوکل گندم باہر منتقلی کو روکا جائے۔

About Author

Leave A Reply