کندھ کوٹ میں پولیس آپریشن جاری، ڈرون کیمرے اور جدید اسلحہ کا استعمال - Eye News Network

کندھ کوٹ میں پولیس آپریشن جاری، ڈرون کیمرے اور جدید اسلحہ کا استعمال

0

تنگوانی(ای این این ایس) کندھ کوٹ کچے کے علاقے میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ پولیس نے ڈاکوؤں کے متعدد ٹھکانوں کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ضلع بھر سے اغوا ہونے والے مغویوں کی بازیابی اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف پولیس کا کچے کے علاقے میں آپریشن جاری ہے۔ دوران آپریشن پولیس نے ڈاکوؤں کے متعدد ٹھکانوں کو مسمار کرکے تباہ کردیا جبکہ پولیس اور ڈاکوؤں کے مابین مختلف مقامات پر فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا، جس میں جدید اسلحہ راکیٹ لانچر بھی فائر کئے گئے ہیں۔ 

لیسوڑا چیک پوسٹ پر پولیس اور ڈاکوؤں نے ایک دوسرے پر راکیٹ لانچر برسا دیئے۔ پولیس کا جاری کچے میں آپریشن کے دوران جدید مشینری اور جدید اسلحہ کے ساتھ ساتھ ای پی سی چین بکتر بند گاڑیاں اور ضلع بھر کے مختلف تھانوں کی بھاری پولیس نفری اور پولیس کے کمانڈوز حصہ لے رہے ہیں۔

ایس ایس پی امجد شیخ نے میڈیا کو بتایا ہے کہ ڈاکوؤں کے ٹھکانوں کی نشاندہی ڈرون کیمروں کے ذریعے کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکو دریاء کے دوسرے سائیڈ فرار ہونے کی کوشش میں ہیں، جبکہ ہمیں جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری آپریشن میں پولیس کو کامیابیاں مل رہے ہیں۔

کندھ کوٹ میں پولیس آپریشن جاری، ڈرون کیمرے اور جدید اسلحہ کا استعمال
تنگوانی (ای این این ایس) کندھ کوٹ کچے کے علاقے میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ پولیس نے ڈاکوؤں کے متعدد ٹھکانوں کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ضلع بھر سے اغوا ہونے والے مغویوں کی بازیابی اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف پولیس کا کچے کے علاقے میں آپریشن جاری ہے۔ دوران آپریشن پولیس نے ڈاکوؤں کے متعدد ٹھکانوں کو مسمار کرکے تباہ کردیا جبکہ پولیس اور ڈاکوؤں کے مابین مختلف مقامات پر فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا، جس میں جدید اسلحہ راکیٹ لانچر بھی فائر کئے گئے ہیں۔
لیسوڑا چیک پوسٹ پر پولیس اور ڈاکوؤں نے ایک دوسرے پر راکیٹ لانچر برسا دیئے۔ پولیس کا جاری کچے میں آپریشن کے دوران جدید مشینری اور جدید اسلحہ کے ساتھ ساتھ ای پی سی چین بکتر بند گاڑیاں اور ضلع بھر کے مختلف تھانوں کی بھاری پولیس نفری اور پولیس کے کمانڈوز حصہ لے رہے ہیں۔
ایس ایس پی امجد شیخ نے میڈیا کو بتایا ہے کہ ڈاکوؤں کے ٹھکانوں کی نشاندہی ڈرون کیمروں کے ذریعے کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکو دریاء کے دوسرے سائیڈ فرار ہونے کی کوشش میں ہیں، جبکہ ہمیں جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری آپریشن میں پولیس کو کامیابیاں مل رہے ہیں۔

About Author

Leave A Reply