جی بی: وادی نلتر میں مسافر گاڑی پر حملہ، 6 افراد جانبحق، 9 زخمی - Eye News Network

جی بی: وادی نلتر میں مسافر گاڑی پر حملہ، 6 افراد جانبحق، 9 زخمی

0

گلگت (ای این این ایس) گلگت بلتستان کے مشہور سیاحتی مقام وادی نلتر میں مسافر وین پرنامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے 6 افراد موقع پر جاں بحق اور 9 شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ جمعرات کے روز دوپہر ساڑھے تین بجے مسافر وین گلگت سے نلتر بالا جارہی تھی کہ راستے نلتر پائین کے مقام پر پہلے سے تاک میں  بیٹھے ہوئے دھشت گردوں نے مبینہ طورپر چار اطراف سے وین پر اندھادھند فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں مسافر وین میں موجود پرنسپل اے پی ایس سکندرحنفی، ائیرفورس کے ملازم گلباز، حسین  اور ایک خاتون سمیت 6 مسافر جاں بحق اور 9 مسافر جن میں دوبچے اور خواتین بھی شامل بتائی جاتی ہیں، شدید زخمی ہوگئے۔ تمام میتوں اور زخمیوں کو 1122کے ایمبولینس کے ذریعے سٹی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ایس ایس پی گلگت راجہ مرزہ حسن نے کہا ہے کہ نلتر مسافر گاڑی پر فائرنگ واقعہ میں ملوث ملزمان کو 24 گھنٹوں میں گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔ گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین خان مقپون اور وزیر اعلیٰ خالد خورشید نے بھی اپنے  الگ الگ بیانات میں نلتر واقعے کی شدید مزمت کی ہے۔ادھر پانچ سال کے امن کے بعد نلتر دھشت گردی کے واقعے کے بعد ماحول میں ایک بار پھر کشیدگی پیدا ہوگئی ہے تاہم گلگت کے مذھبی و سیاسی اور عوامی حلقوں نے نلتر دھشت گردی واقعے کی پرزور مزمت کرتے ہوئے انسانیت سوز واقعے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

گلگت بلتستان پولیس کے ترجمان کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نلتر کا واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے واقعہ میں ملوث ملزمان کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے جن کی گرفتاری کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائی گی۔

مسافر گاڑی گلگت سے نلتر بالا جا رہی تھی۔ گاڑی جب ہرچن پل (نلتر پائین) پر پہنچی تو یہ اندوہناک واقعہ پیش آیا۔

نلتر سانحہ کے زخمیوں کو پی ایچ کیو ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے، جن میں سلیم ساکن ایبٹ آباد ملازم پاکستان ائیر فورس، حبیب نور ساکن نلتر بالا، شمس الحق ساکن نلتر بالا، مرید احمد ملازم  پاکستان ایئر فورس شامل ہیں۔

About Author

Leave A Reply