اسلام آباد(ای این این ایس) وزیراعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان کے مشیر صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کی جانب سے جاری بیان میں اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ وزیر اعظم کا کورونا کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔انہوں نے اپنے آپ کو قرنطینہ کر لیا ہے۔
خیال رہے کہ عمران خان کورونا وائرس سے بچائو کی ویکسین بھی کرا چکے ہیں۔