ملزمہ نے شوہر کے ساتھ مل کر 45 لڑکیوں کو زیادتی کا نشانہ بنواکر وڈیوز بنائی - Eye News Network

ملزمہ نے شوہر کے ساتھ مل کر 45 لڑکیوں کو زیادتی کا نشانہ بنواکر وڈیوز بنائی 

0

اسلام آباد (ای این این ایس) پنجاب کی راولپنڈی پولیس نے درجنوں لڑکیوں کے اغوا اور زیادتی کے الزام میں میاں بیوی کو گرفتار کرلیا ہے۔

تھانہ سٹی پولیس نے ایم ایس سی کی طالبہ کے ساتھ زیادتی اور ویڈیو بنانے کے الزام میں میاں بیوی کو گرفتار کرلیا۔ تھانہ سٹی پولیس نے اغواء اور زیادتی کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔ عدالت نے ملزم قاسم کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا جب کہ ملزمہ کرن محمود کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔

ملزم قاسم اپنی بیوی کے ذریعے کم عمر لڑکیوں کو ورغلا کر زیادتی کا نشانہ بناتا تھا اور اس کی بیوی کرن اپنے خاوند کی لڑکیوں سے زیادتی کی ویڈیو بناتی تھی۔

ملزم میاں بیوی نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ وہ اب تک 45 لڑکیوں کو اپنی ہوس کا نشانہ بنا چکے ہیں، ان سے 10 واقعات کی برہنہ ویڈیوز اور ہزاروں تصاویر بھی برآمد ہوئیں، جبکہ ثبوت و شواہد کو ڈی این اے ٹیسٹ کے لئے بھجوا دیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہر واقعے کا الگ الگ مقدمہ درج کر کے ملزمان کو الگ الگ چالان کیا جائے گا اور قرار واقعی سزا دلائی جائے گی۔

About Author

Leave A Reply