ملیر کے جمہوریت پسند اور باشعور عوام نے حلیم عادل شیخ کو ان کی اوقات یاد دلا دی۔ ناصر حسین شاہ - Eye News Network

ملیر کے جمہوریت پسند اور باشعور عوام نے حلیم عادل شیخ کو ان کی اوقات یاد دلا دی۔  ناصر حسین شاہ

0

کراچی (ای این این ایس) صوبائی وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ حلیم عادل شیخ کی پولنگ ڈے پر ملیر میں حرکتوں کی وجہ سے پی ٹی آئی کا ضلع سے صفایا ہوگیا ہے۔ ملیر کے جمہوریت پسند اور باشعور عوام نے حلیم عادل شیخ کو ان کی اوقات یاد دلا دی۔ ایک بیا ن میں انہوں نے کہا کہ حلیم عادل شیخ نے مقامی امیدوار کے بجائے اپنے دوست کو ٹکٹ جاری کروایا جس کی وجہ سے حلیم عادل شیخ پی ٹی آئی امیدوار کو اپنے حلقے پی ایس 99 جتنے ووٹ بھی نہ دلاسکے۔صو با ئی وزیر اطلا عا ت سندھ سید نا صر حسین شاہ نے کہا کہ حلیم عادل شیخ جس پارٹی میں شامل ہوتے ہیں اسے تباہ و برباد کر کے چھوڑ جاتے ہیں۔

 انہو ں نے کہا کہ ہما ر ے وزیر اعلیٰ سے مستعفی ہو نے کا مطالبہ کرنے والوں سے اب انکے اپنے عہدیدا ر استعفیٰ ما نگ رہے ہیں، پی ٹی آئی ملیر عہدیدا رو ں نے گز شتہ رو ز پریس کانفرنس میں کہا کہ حلیم عا دل شیخ نے الیکشن کے دن ڈرا مہ کیا ہے اور ان سے مستعفی ہو نے کا مطا لبہ کیا ہے ۔صو با ئی وزیر سید نا صر حسین شاہ نے مزید کہا کہ یہی صورتحال سینٹ کے انتخابات میں ہے ،سینیٹ ٹکٹو ں کی تقسیم پرپو ر ے سندھ سے پی ٹی آئی کے اپنے لو گ ہی اپنی قیا دت پر الزا ما ت لگا ر ہے ہیں۔

About Author

Leave A Reply