صحافی رئوف چانڈیو کو دھمکیوں کے خلاف مظاھرہ، امپیونٹی ختم کرنے کا مطالبہ - Eye News Network

صحافی رئوف چانڈیو کو دھمکیوں کے خلاف مظاھرہ، امپیونٹی ختم کرنے کا مطالبہ

0

نوشہرو فیروز/مٹھیانی (ای این این ایس) حیدرآباد کے سینئر صحافی رئوف چانڈیو کے ملنے والی دھمکیوں کے خلاف مٹھیانی پریس کلب اور دیگر سول سوسائٹی رہنمائوں لا لا حسن پٹھان، فیاض شیخ، عتیق الرحمان قریشی، نبی بخش مستوئی، امتیاز بھٹی، معراج سندھی، غلام نبی بھٹی، عاقب چانڈیو، علی محمد چانڈیو، رانا سرور، قاضی قربان حسین، ایڈوکیٹ ریاض سولنگی، جام نظر محمد سہتو، غلام قادر بھٹی و دیگر کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

مظاھرین نے رئوف چانڈیو کو دھمکیوں دینے والوں کو گرفتار کرنے، آزادی صحافت، امپیونٹی ختم کرو، صحافیوں پر حملے نا منظور کے نعرے لگائے۔
اس موقع پر لالا حسن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزادی صحافت کو شدید خطرات لاحق ہیں، حملا آوروں کو غیر اعلانیہ امپیونٹی حاصل ہے، جس کا خاتمہ ہونا چاہیے۔
مظاھرے میں رانا اکرام، محسن حسن، علی ملاح، فیاض ملاح، حبیب اللہ ملک، رانا آصف، رانا شمشیر، رشید سموں، نعیم ٹگر، شہباز مستوئی، پرنس مشوری، وقار حسن، رحمان سولنگی، حامد ملاح، حامد بھٹی، عمران چنہ، شعیب علی، زوہیب علی، مدثر ملاح، مصدق ملاح، شہزاد ملاح ودیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

About Author

Leave A Reply