مہمند:پی ٹی سی ایل سہولیات فراہمی کے لئے جرگہ، فون سہولت فراہم کرنے کا مطالبہ - Eye News Network

مہمند:پی ٹی سی ایل سہولیات فراہمی کے لئے جرگہ، فون سہولت فراہم کرنے کا مطالبہ

0

مہمند(ای این این ایس) تحصیل حلمیزئے غازی بیگ بازار میں مقامی سیاسی نمائندوں، بازار یونین اور فلاحی کارکنوں نے علاقے کو پی ٹی سی ایل لینڈ لائن کے سہولیات فراہمی کیلئے مشترکہ مشاورتی جرگہ کیا۔ مشاورتی جرگہ میں مقامی سیاسی نمائندے نوید احمد ضلعی صدر جے آئی یوتھ، کمالی پی ٹی آئی صدر جہانگیر خان، بازار یونین صدر ذاکر خان، جی ایس خالد اور علاقے کے تکل فلاحی تنظیم کے صدر رحمت شاہ ودیگر نے شرکت کی۔ انہوں نے وزارت انفارمیشن و ٹیکنالوجی ضلعی انتظامیہ، محکمہ پی ٹی سی ایل اور عوامی نمائندوں سے بھرپور مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ دور جدید میں تمام تعلیمی سرگرمیاں اور روزگار کے فروغ کمیونیکیشن، انٹرنیٹ سے منسلک ہوگئے ہیں، مگر بدقسمتی سے ضلع کے 90 فیصد علاقہ پی ٹی سی ایل اور انٹرنیٹ کی سہولیات سے محروم ہے۔
جرگہ شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ غازی بیگ بازار سے ایک کلو میٹر فاصلہ پر نحقی کنڈاو میں پی ٹی سی ایل کنکشن موجود ہے، جس سے متعلقہ محکمہ عازی بیگ بازار تک فی الفور کنیکٹ کریں تاکہ بازار میں نیٹ کیفے قائم ہونے سے 34 ہزار آبادی، مہمند ماڈل سکول اور علاقے کے طلباء فوری مستفید ہوسکیں۔

About Author

Leave A Reply