کندھ کوٹ:ملزم نے غیرت کے نام پر بیٹی اور نوجوان مولوی کو قتل کردیا - Eye News Network

کندھ کوٹ:ملزم نے غیرت کے نام پر بیٹی اور نوجوان مولوی کو قتل کردیا

0

کندھ کوٹ(ای این این ایس) کندھ کوٹ کے علاقے تنگوانی میں غیرت کے نام پر دوہرے قتل کی واردات ہوئی ہے۔
بھٹائی کالونی پولیس تھانہ کی حدود محبوب جکھرانی میں غیرت کے نام پر خاتون اور نوجوان کو قتل کر دیا گیا ہے۔
ملزم شیر محمد جکھرانی نے اپنی بیٹی اور مسجد میں پڑھانے والے پیش امام نوجوان اصغر علی بمبل کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔
واقعے کے بعد ملزمان گھر چھوڑ کر فرار ہو گے، پولیس نے نوجوان کی لاش تحویل میں لے لی تاہم خاتون کی نعش نہیں مل سکی۔

About Author

Leave A Reply