نواب شاھ: انسیسٹ و قتل: نمرہ کے بھائی نے اعتراف جرم کردیا - Eye News Network

نواب شاھ: انسیسٹ و قتل: نمرہ کے بھائی نے اعتراف جرم کردیا

0

نوابشاہ(ای این این ایس) نمرہ رند کو اپنے ہی بھائی نے قتل کرکے لاش کو آگ لگادی۔ سفاک قاتل بہن کا ریپ کرتا رہا، بات سامنے آنے کے در سے بہن کو مار کر اغوا کا ڈرامہ رچایا۔
نوابشاھ کے تھانہ جام صاحب کے علاقہ میں نمرہ رند کی اغوا کے بعد جلی ہوئی لاش ملی تھی۔اس کی لاش 14/11/2020 کو کھیت سے ملی تھی۔شہیدبینظیرآباد پولیس نے جدید سائنٹیفک طریقہ تفتیش سے مقتولہ کے قاتل بھائی افتخار رند کو دو دنوں میں گرفتار کر لیا۔
دوران تفتیش ملزم نے بیان دیا کہ اس کے بہن کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے اور وہ اپنی بہن کے ساتھ زبردستی کرتا تھا اسے ڈر تھا کہ بہن والدین کو نا بتادیں اس بناء پر اُس نے بہن کو قتل کیا اور لاش کھیتوں میں پھینک دی۔
خیال رہے کہ واقعہ رکن قومی اسمبلی آصف زرداری کے حلقہ میں پیش آیا تھا۔ سندھ حکومت کی نوٹس اور سول سوسائٹی کے احتجاج پر پولیس نے بلائینڈ مرڈر دو دن میں حل کردیا۔

About Author

Leave A Reply