سندھ کے جزائر غیروں کے حوالے نہیں ہونے دینگے: سکرنڈ میں مقررین کا خطاب - Eye News Network

سندھ کے جزائر غیروں کے حوالے نہیں ہونے دینگے: سکرنڈ میں مقررین کا خطاب

0

سکرنڈ(رپورٹ: گل محمد لغاری/ ای این این ایس) سکرنڈ کے نواحی گاوں کرم خان کیریو میں ذوالفقار علی کیریو، حضور بخش کیریو، دلشیر کیریو اور محمد ایوب کیریو کی جانب سے پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما اور انڈس پبلک سوشل فورم کے سرپرست اعلیٰ عبدالستار کیریو کے اعزاز میں استقبالیہ کا اہتمام کیاگیا۔
اس موقع پر پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور انڈس پبلک سوشل فورم کے صدر سردار وسیم باری، سردار عبداللہ کیریو، سردار محمد ابراہیم کیریو اور نوید احمد کیریو سمیت علاقے کی اہم شخصیات اور سکرنڈ کے صحافیوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر عبدالستار کیریو نے کہاکہ عوام میرا بازو ہے۔ میں برادری سے ہٹ کر انسانیت کی خدمت کو اولین ترجیح دینے میں سکون محسوس کرتا ہوں۔ میری ہر وقت یہی کوشش ہوتی ہے کہ برادری سمیت سب لوگوں کے کام آ سکوں۔
تقریب کو خطاب کرتے ہوئے نوید احمد کیریو نے کہا کہ سندھ کے جزائر سندھ کی ملکیت ہیں ان جزائر پر کبھی بھی غیروں کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے۔ سندھ حکومت نے سندھ کے جزائر کو فروخت کرنے کے خلاف قرارداد پاس کر کے مثبت کردار ادا کیا ہے۔ تقریب سے حسین بخش کیریو اور نثار کیریو نے بھی خطاب کیا۔
آخر میں سندھ کی ثقافت کے مطابق آنے والے مہمانوں کو سندھی ٹوپی اور اجرک کے تحفے پیش کئے گئے۔

About Author

Leave A Reply