ڈاکٹر خالد محمود سومرو قتل کیس 6 سال سے جاری، بیان قلمبند - Eye News Network

ڈاکٹر خالد محمود سومرو قتل کیس 6 سال سے جاری، بیان قلمبند

0

سکھر(ای این این ایس) سکھر اے ٹی سی میں ڈاکٹر خالد محمود سومرو قتل کیس میں سرکاری گواہ کا بیان ریکارڈ کرنے کے بعد اگلی سماعت 14 نومبر تک ملتوی ہو گئی۔
شہید ڈاکٹر خالد محمود سومرو قتل کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت سکھر کے جج آنند رام نے کی۔ عدالت میں سرکاری گواہ سب انسپکٹر غلام حیدر بروہی کا بیان ریکارڈ کیا گیا۔
عدالت میں فریادی فریق کے مولانا عطا محمود سومرو، طارق سومرو، وکیل اطہر عباس سولنگی، سید حماد الله شاهه، مولانا محمد صالح انڈھڑ، حافظ عبدالحمید مھر و دیگر گواہان پیش ہوئے۔
خیال رہے کہ 6 سال قبل سکھر مدرسے میں مسجد میں دوران نماز جے یو آئی کے رہنما سابق سینیٹر ڈاکٹر خالد محمود سومرو کو شہید کیا گیا تھا۔

About Author

Leave A Reply