آئی جی پی خیبرپختونخوا ڈاکٹر ثناء نے وانا میں 8 تھانوں کا افتتاح اور پریس کلب کا دورہ کیا - Eye News Network

آئی جی پی خیبرپختونخوا ڈاکٹر ثناء نے وانا میں 8 تھانوں کا افتتاح اور پریس کلب کا دورہ کیا

0

وانا(ای این این ایس) آئی جی پی خیبرپختونخواہ ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی دو روزہ دورے پر جنوبی وزیرستان کے ضلعی ہیڈکوارٹر وانا پہنچے, جہاں پر کمشنر ڈیرہ محمد یحییٰ آخونزادہ، آئی جی ایف سی و دیگر متعلقہ حکام نے ان کا استقبال کیا، جبکہ پولیس کے جوانوں نے سلامی پیش کی۔
قبائلی علاقاجات کے صوبے میں انضمام کے بعد یہ آئی جی پی کا دوسرا دورہ ہے اور اس دورے میں آئی جی نے جنوبی وزیرستان میں 8 نئے تھانوں کا افتتاح کیا، جس میں تھانہ اعظم ورسک، تھانہ شکئی، تھانہ مکین، تھانہ توئے خلہ، تھانہ سپین وام اورتھانہ سراروغہ شامل ہے۔
بعد ازاں انہوں نے پولیس ٹریننگ سنٹر کا دورہ کرکے انکی محنت کو سراہا۔
ڈاکٹر ثناء نے میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے کہا، کہ مجھے خوشی ہوئی کہ نئے ضم شدہ اضلاع سے تعلق رکھنے والے سپاہیوں کا بہت کم وقت میں بہت اچھا کردار رہا ہے، میں ان کوخراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
اس موقع پر آئی جی نے اچھی کارکردگی پانے والے ایس ایچ اوز عظیم اللہ، زبیح اللہ وزیر، عثمان ودیگرز کو تعریفی اسناد بھی دئے۔آخر میں آئی جی پی نے گورنمنٹ ھائی سکول وانا میں بچوں کو لیکچر بھی دیا، اور انہوں نے وانا پریس کلب کا خصوصی دورہ کر کے وانا میڈیا کے کردار کو سراہا۔دوسری جانب انہوں نے قبائلی عمائدین کے ساتھ ملاقات کی اور امن وامان کے حوالے سے مثبت گفتگو ہوئی، اس موقع پر قبائلی عمائدین ملک شیرین جان، سعیداللہ خان، ملک جمیل، ملک شیریار وزیر، ملک حمزہ ودیگر نے آئی جی پی، ڈی آئی جی، کمشنر ڈیرہ اور ڈپٹی کمشنر ساوتھ وزیرستان کو روایتی پگڑی بھی پہنائی۔

About Author

Leave A Reply