لاہور (ای این این ایس) پنجاب کے ضلع منڈی بہاوالدین کے تھانہ ملکوال کی حدود میں صحافی چوہدری عابد حسین عابدی کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا۔
عابد حسین عابدی جمع اور ہفتہ کی درمیانہ شب تقریبا 1 بجے تھانہ ملکوال سے اپنے بھانجے کے ہمراہ صابری محلہ گھر جا رہے تھے کہ
ملکوال ریلوے پھاٹک پر دو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں دو گولیاں ان کی ٹانگ میں لگی۔ صحافی کو شدید زخمی حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال لایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے۔ ڈاکٹر کے مطابق بہت زیادہ خون نکل جانے کی وجہ سے وہ زندگی کی بازی ھار گٸے۔
ایف آئی آر کے مطابق صحافی کو تھانے سے فون کال آئی کہ اس کے خلاف کسی نے درخواست کی ہے، اس لیے وہ تھانے آجائیں اس وہ تھانے سے ہو کر واپس جا رہے تھے تو ان کو پہلے موجود مسلح ملزمان نے نشانہ بنایا۔
اہل علاقہ کے مطابق ایسا لگ رہا ہے کہ ملزمان صحافی کے آنے اور جانے کا پتا تھا ورنہ وہ رات گئے وہاں کیسے پہنچے؟