سندھ بھر میں 28 ستمبر سے سارے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان - Eye News Network

سندھ بھر میں 28 ستمبر سے سارے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان

0

کراچی (ای این این ایس) وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے پیر سے مڈل اور پرائمری سمیت تمام تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کر دیا ہے۔
انہوں نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کروائیں گے۔
سعید غنی کا کہنا تھا کہ جب تمام اسکول کھلیں گے تو اسکول انتظامیہ پر دباؤ آئے گا، اگر نجی اسکول نے ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کیا تو کارروائی کریں گے۔
وزیر تعلیم نے والدین سے درخواست کی کہ کوشش کریں بچوں خود اسکول چھوڑیں اور واپس لیکر جائیں۔
خیال رہے کہ تین روز قبل ہونے والے این سی او سی کے اجلاس میں ملک بھر میں چھٹی تا آٹھویں تک کے اسکول کھولنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
این سی او سی کے اجلاس کے بعد پنجاب اور خیبر پختونخوا نے فوری طور پر اسکول کھولنے کا اعلان کر دیا تھا تاہم سندھ حکومت پہلے ہی پرائمری اور مڈل اسکول کھولنے کا فیصلہ 28 ستمبر تک مؤخر کر چکی تھی۔

About Author

Leave A Reply