سانحہ بلدیہ کا فیصلہ، ایم کیو ایم رہنما بری، کارکنان کو سزائے موت، حماد صدیقی مفرور قرار - Eye News Network

سانحہ بلدیہ کا فیصلہ، ایم کیو ایم رہنما بری، کارکنان کو سزائے موت، حماد صدیقی مفرور قرار

0

کراچی(ای این این ایس/م ڈ) کراچی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 8 سال بعد سانحہ بلدیہ فیکٹری کا فیصلہ سنا دیا ہے۔
عدالت نے بھتا نہ دینے پربلدیہ فیکٹری میں آگ لگا کر 259 افراد کو قتل کرنے کے اس مقدمے میں رحمان بھولا اور زبیر چریا کو 264 مرتبہ عمر قید اور 264 مرتبہ سزائے موت دینے کا حکم دیا ہے۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں 4 ملزمان کو عدم ثبوت کی بنا پر بری کر دیا جن میں ایم کیو ایم رہنما رؤف صدیقی، ادیب خانم، علی حسن قادری اور عبدالستار شامل ہیں۔
عدالت نے 4 ملزمان فضل احمد، علی محمد، ارشد محمود اور فیکٹری منیجر شاہ رخ کو بھی سہولت کاری کے جرم میں عمر قید کی سزا سنائی ہے۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد 2 ستمبر کو کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
تحریری حکم نامے کے اہم نکات:
رحمان بھولا اور زبیر چریا کو 264 افراد کے قتل 264مرتبہ سزائے موت دی جائے۔
دونوں مجرموں کو فیکٹری کے اندر ملازمین کو قتل کے جرم 264 مرتبہ عمر قید کی سزا سنا دی
60 لوگوں کو زخمی کرنے کے جرم میں 10،10 سال قید اور 1, 1 لاکھ جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔
264 جاں بحق افراد کے ورثا کو 2، 2 لاکھ روپے دینے کا حکم،
مجرموں کو بھتا خوری کےالزم میں 10، 10 سال قید اور 1،1لاکھ روپے جرمانہ۔
مفرور ملزم حماد صدیقی اور علی حسن قادری کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے۔
مجرم شارخ، علی محمد، فضل محمد، ارشد محمود کوسہولت فراہم کرنے الزام میں عمر قید
سہولت کاروں نےکیمیل کے ساتھ مجرموں کو فیکٹری میں داخل ہونے میں مدد کی۔
خیال رہے کہ سانحہ بلدیہ میں قتل کئے گئے لوگوں کے ورثاء شروع سے انصاف کے لیے احتجاج کرتے رہے۔ ہیں۔
سانحہ بلدیہ میں فیکٹری مالکان کو اس وقت کی حکومت نے گرفتار کر لیا تھا اور ایم کیو ایم نے ان پر ہی جرم کا الزام لگایا تھا۔
پاکستانی قانون کے مطابق اب مجرمان ہائیکورٹ میں اپیل دائر کرسکتے ہیں اور اس کے بعد سپریم کورٹ میں بھی اپیل کا حق حاصل ہوگا۔

About Author

Leave A Reply