کراچی سے 11 سالہ بینظیر لاپتہ، اغوا کا شک - Eye News Network

کراچی سے 11 سالہ بینظیر لاپتہ، اغوا کا شک

0

نوشہرفیروز (ای این این ایس) کراچی کے علاقے شیر شاہ سے 11 سالا لڑکی پراسرار طور پر دو دن سے غائب ہے، جس پر ورثاء نے اس کے اغوا کا شک ظاہر کرتے ہوئے احتجاج کیا ہے۔
ورثاء کے مطابق شیر شاہ کی گلی نمبر 60 میں رہائش پذیر بینظیر شاہ گھر سے دودھ لینے کے لیے نکلی لیکن وہ واپس گھر نہیں پہنچی، اس حوالے سے پولیس کو بھی اطلاع دی گئی تاہم اس کا کچھ پتہ نہیں چل سکا۔
نوشہرو فیروز پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے گائوں صابن شاہ کے مکینوں اظہر شاہ، سعید شاہ، غلام اصغر، برکت و دیگر نے بتایا کہ ان کا خاندان عارضی طور پر شیر شاہ میں رہائش پذیر ہے جہاں سے لڑکی کو اغوا کیا گیا ہے۔
انہوں نے اعلیٰ حکام سے لڑکی کی جلد بازیابی کی اپیل کی ہے۔

About Author

Leave A Reply