مٹھیانی میں مچھر اور کتا مار مہم شروع کردی گئی، صفائی اولین ترجیح ہے، ایڈمنسٹریٹر - Eye News Network

مٹھیانی میں مچھر اور کتا مار مہم شروع کردی گئی، صفائی اولین ترجیح ہے، ایڈمنسٹریٹر

0

مٹھیانی(ای این این ایس)اسسٹنٹ کمشنر نوشہرفیروز عبدالغفور دھامراہ، ٹائون کمیٹی مٹھیانی کے ایڈمنسٹریٹر مقرر ہونے کے بعد عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے ٹائون کے اندر صفائی کا کام تیز کردیا گیا ہے۔
ٹائون آفیسر ذوالفقار علی چنہ نے ٹائون کے اندر مختلف ٹیمیں جوڑ کر شہر سے صفائی کرنے اور آوارہ کتوں کے مارنے کی مہم شروع کردی گئی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھاکہ ٹائون کی بہتری اور عوام کے مسائل کو حل کرنا ہہارا فرض ہے۔ انہوں نے بتایہ کہ برساتوں میں شہر کے روڈ راستوں و گلیوں میں پانے تھا لیکن ہم نے دن رات مشینوں کو چلواکر پانی نکلوایا۔ اس وقت کتامار مہم اور شہر کے صفائی کے ساتھ مچھر مار اسپرے کیاجا رہا ہے۔

About Author

Leave A Reply