نوشہرو فیروز(ای این این ایس) گھوٹکی میں وکلا پر تشدد اور مقدمہ درج کرنے کے خلاف ڈسٹرکٹ بار ایسوسیئیشن نوشہرو فیروز کی جانب سے عدالتی بائکاٹ کرکے احتجاج کیا گیا۔
اس موقع پر صدر عبدالرحیم عباسی، سندھ بار کونسل کے رکن ارباب چانڈیو، جنرل سیکرٹری ایاز مری، عبدالستار لہرانی و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے مطالبہ کیاکہ ایس ایس پی گھوٹکی کو ہٹایہ جائے ورنہ سندھ بھر میں احتجاج کیا جائیگا۔
ان کا کہنا تھا کہ قانون سے ماورا اقدام کرنے والے ایس ایس پی کو اپنے عہدے پر رہنے کا کوئی حق نہیں۔