مظفرآباد(ای این این ایس) آزاد کشمیری کے ضلع جہلم ویلی تھانہ پولیس چکار میں چوری کے الزام میں لائے گئے ناگنی کیسر کوٹ سے تعلق رکھنے والے 10 سالہ بچے پر پولیس نے وحشیانہ تشدد کیا ہے۔
تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بچے کے جسم خاص طور پر بیٹھنے والی جگہ تشدد کے نشان نمایاں ہیں۔
متاثرہ خاندان نے انسانی حقوق کی تنظیموں اور حکومت آزاد کشمیر سے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔