بچوں سے گھروں میں کام لینا جبر ہے، مقررین - Eye News Network

بچوں سے گھروں میں کام لینا جبر ہے، مقررین

0

کراچی(ای این این)  لیگل رائیٹس فورم کی طرف سے چائلڈ ڈومیسٹک لیبر کے خلاف ایک روزہ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس کے مھمان خاص منسٹر سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ ڈاکٹر سعاد خالد نے صدارت کی۔ پروگرام میں سابقہ پہلی خاتون اپوزیشن لیڈر رانا انصار، سیدہ شہلا رضا، جسٹس ارشد نور، رجسٹرار ہاہ کورٹ، ڈی آء جی ناصر آفتاب، سیکریٹری سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ شیرین ناریجو، سرور اتیرو لیبر ڈائریکٹر، ایس ایس پی شہلا قریشی، نزھت شیرین نے شرکت کی۔
سی-ای-او ملک طاہر اقبال نے آئے ہوئے مھمانوں کو ویلکم کیا.
پروگرام کے ابتدائی قلمات سیدہ شہلا رضا سابقہ منسٹر وومن ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ نے کہا کہ ایل آر ایف کو مبارکباد پیش کرتے ہیں کہ جنہوں نے پسے ہوئے طبقات کے حقوق کی بات کی ہے، جس میں سب سے زیادہ محروم طبقہ بچے اور عورت ہے. اور ہم نے اپنے دؤر میں ان بچوں کے حقوق کی مسلسل پاسداری کرتے رہے ہیں۔

سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ کی سیکریٹری نے کہا کہ اس وقت بچوں کے متعلق 35 قوانین موجود ہیں جس کو جمع کرکے ایک جامع قانون لانے پر پر کام کر رہے ہے.

ایس ایس پی شہلا قریشی نے کہا کہ بچوں کی پرائیویسی کا خاص خیال رکھا جائے، زیادہ تر واقعات میں زیادتی کرنے والے بچے کے اپنے قریبی ہوتے ہیں اور گھروں میں کام کرنے والے ڈرائیور، چوکیدار اور دوسرے کام کرنے والے ملازموں کے ہاتھوں زیادتی کا شکار ہوتے ہیں۔
رانا انصار سابقہ اپوزیشن لیڈر نے بولا کہ بچوں کے حقوق کے لیے ہمیں دل سے کام کرنا ہوگا اور ہمارے پاس وقت بہت کم ہے، اور ہمیں اپنے بچوں کو استحصال ہونے سے بچانا ہوگا۔

منسٹر سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ جناب ڈاکٹر سعاد خالد نے کہا کہ ہم سب کو مل کر اس عمل کے خلاف آواز اٹھانا ہوگا، اور اس عمل کی شروعات اپنے گھر سے کرنی ہوگی

About Author

Leave A Reply