نواب شاہ سیف سٹی پروجیکٹ: ڈرون آپریٹ کرنے کی مہارت کی تربیت کے بعد جرائم کو روکنے میں مدد ملیگی، ڈی آئی جی عرفان بلوچ - Eye News Network

نواب شاہ سیف سٹی پروجیکٹ: ڈرون آپریٹ کرنے کی مہارت کی تربیت کے بعد جرائم کو روکنے میں مدد ملیگی، ڈی آئی جی عرفان بلوچ

0

 نواب شاہ(ای این این) ڈی آئی جی شہید بینظیر آباد عرفان بلوچ صاحب کی جانب Drone Specialist( VasGlobal کمپنی کی ٹیم سے ایک معاہدہ کیا گیا تھا۔ اس معاہدے میں سیف سٹی پراجیکٹ کو مزید بہتر اور فعال بنانے کے مقصد سے سیف سٹی پراجیکٹ کی ٹیم کو ڈرون کیمرا کی فراہمی اور ڈرون کو آپریٹ کرنے کے لئے ان کی تربیت کروانا تھا۔ سیف سٹی پراجیکٹ کی ٹیم کی تربیت مکمل کرنے اور ڈرون کیمرا کی فراہمی کو یقینی بنانے پر ڈی آئی جی شہید بینظیر آباد عرفان علی بلوچ نے سی ای او (UAS GLOBAL) رافع شیخ اور ان کی ٹیم کو تربیت مکمل کروانے اور ڈرون کو آپریٹ کرنے کی تربیت مکمل کرنے والے پولیس اہلکاروں میں ڈی آئی جی شہید بینظیر آباد رینج آفس میں اسناد تقسیم کیں۔
ڈی آئی جی شہید بینظیر آباد عرفان علی بلوچ کا مزید کہنا تھا کے ڈرون ٹیکنالوجی سے جرائم کنٹرول کرنے میں بہت مدد ملے گی۔

About Author

Leave A Reply