عمران آئوٹ، شہباز ان، عدالتی فیصلے نے وزارت عظمیٰ کے لیے راہ ہموار کی، بینظیر کارڈ، لیپ ٹاپ سکیم، اجرت و پینشن بڑھانے کا اعلان - Eye News Network

عمران آئوٹ، شہباز ان، عدالتی فیصلے نے وزارت عظمیٰ کے لیے راہ ہموار کی، بینظیر کارڈ، لیپ ٹاپ سکیم، اجرت و پینشن بڑھانے کا اعلان

0

 اسلام آباد(ای این این/م ڈ) پاکسان کے 23 ویں نو منتخب وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے فوری طور پر قوم کو ریلیف دیتے ہوئے کم سے کم اجرت کو 25 ہزار روپے کرنے کا اعلان کردیا۔
سابق وزیراعظم عمران خان کی حکومت نے سال 22-2021 کے وفاقی بجٹ میں کم سے کم ماہانہ تنخواہ 20 ہزار روپے مقرر کی تھی جبکہ سندھ واحد صوبہ تھا جس نے گزشتہ بجٹ میں ہی کم سے کم تنخواہ 25 ہزار روپے کردی تھی۔
شہباز شریف نے وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد اپنی پہلی تقریر میں کہا کہ وہ گزشتہ حکومت کی جانب سے کی جانے والی مہنگائی کا زور کسی حد تک کم کرنے کیلئے عوام کو فوری ریلیف دے رہے ہیں۔
اس کے علاوہ شہباز شریف نے اعلان کیا کہ ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں بھی 10 فیصد اضافہ کیا جائے گا۔
شہباز شریف نے ملکی سرمایہ کاروں سے اپیل کی کہ وہ بھی یکم اپریل سے ایک لاکھ تک تنخواہ والے ملازمین کی تنخواہوں میں بھی 10 فیصد اضافہ کریں۔
شہباز شریف نے کہا کہ ان تمام چیزوں کا اطلاق یکم اپریل2022 سے فوری طور پر ہوجائے گا۔
شہباز شریف نے کہا کہ ہم چاروں صوبوں کو ساتھ لے کر آگے بڑھیں گے، بے نظیر کارڈ دوبارہ شروع کریں گے، بے نظیر کارڈ کو مزید وسعت دے رہے ہیں، تعلیم کو بھی اس سے منسلک کریں گے، لیپ ٹاپ کی تقسیم دوبارہ شروع کی جائے گی۔
خیال رہے کہ عمران خان کو سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اسپیکر کی رولنگ کو غیر آئینی قرار دیے جانے کے بعد عدم اعتماد کے ذریعے ہٹایا دیا گیا۔ وہ ملک واحد وزیر اعظم ہیں جن کو عدم اعتماد کی تحریک کے بعد اقتدار سے الگ کیا گیا۔

About Author

Leave A Reply