وانا میں قانون کی خلاف ورزی پر پمپ مالکان اور ڈرائیور گرفتار - Eye News Network

وانا میں قانون کی خلاف ورزی پر پمپ مالکان اور ڈرائیور گرفتار

0

 وانا(ای این این) جنوبی وزیرستان اسسٹنٹ کمشنر وانا بشیرخان اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر وانا ڈاکٹر صادق کی مشترکہ کاروائی، وانا میں اضافی قیمت وصول کرنے اور پیمانے میں کمی وبیشی پر درجنوں پٹرول پمپس (فلنگ اسٹیشن) کے خلاف کارروائی، آئس فیکٹریوں اور غیر قانونی طور پر قائم کشنگ پلانٹس کو بھی چیک کیا گیا۔ اضافی کرایہ وصول کرنے والے ڈرائیوروں کے خلاف بھی اقدامات،
جنوبی وزیرستان کے ضلعی ہیڈکوارٹر وانا میں انتظامیہ متحرک ہوگئی، مختلف فلنگ اسٹیشنز یعنی پٹرول پمپس کے خلاف کاروائی عمل میں لائی گئی، اسسٹنٹ کمشنر وانا بشیرخان نے کم پیمانہ اور زائد قیمت وصولی پر کاروائی کرتے ہوئے چھاپوں کے دوران 11 پٹرول پمپس سیل کردیے ہیں، پٹرول پمپس کے مالکان اور منیجرز کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے، اور مزید یہ کہ وانا میں غیر قانونی کرش پلانٹس اور آئس فیکٹریوں کو بھی سیل کرکے ان کے مالکان کوبھی گرفتار کیا ہے۔ جبکہ زیادہ کرایہ وصولی پر کئی گاڑیوں کے ڈرائیورز کو پکڑ کر ان سے اضافی کرایہ واپس کرکے سواریوں کو دیدیا ہے، اور ڈرائیوروں کو آئندہ زائد کرایہ وصول کرنے پر متنبہ کردیا گیا ہے، اور وارننگ جاری کردی ہے، کہ اگر کسی ڈرائیور نے اضافی کرایہ وصول کیا، تو ان گاڑیوں کے اڈہ مالکان کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

About Author

Leave A Reply